ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون سے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا ہے کہ اس گفتگو میں کیتھرین اشٹون نے انھیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک، طے پانے والے معاہدے کے سلسلے میں مکمل سنجیدہ ہے بنابریں امید کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں پیشرفت کا عمل یونہی جاری رہے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ایک روزہ دورے کے اختتام پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں اپنے اس دورے کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات، ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک ترجیحی مسئلہ ہے جسے بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے اور علاقے کے کسی بھی ملک کی سلامتی کا مسئلہ، ہماری سلامتی کے مسئلے کی حیثیت رکھتا ہے اسلئے ہم نے اس سلسلے میں عراق اور علاقے کے دیگر ملکوں سے اپنے دورے کا آغاز کرکے مختلف ملکوں کے حکام سے گفتگو کا عمل شروع کیا ہے تاکہ نیک نیتی کے تناظر میں مذاکرات کے ذریعے تعلقات و تعاون اور یکسوئی کا نیا دور شروع کیا جاسکے۔......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486127
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون سے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا ہے کہ اس گفتگو میں کیتھرین اشٹون نے انھیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک، طے پانے والے معاہدے کے سلسلے میں مکمل سنجیدہ ہے بنابریں امید کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں پیشرفت کا عمل یونہی جاری رہے گا۔